نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نیا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ دورہ پاکستان پر آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز   چھبیس اگست کو ہوگا تاہم اس شیڈول میں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ باہمی رضامندی کے بعد نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز اب چھبیس دسمبر سے کراچی میں ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری 2023 سے ملتان میں کھیلا جائیگا ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تمام میچ کراچی میں دس، بارہ اور چودہ جنوری 2023 کو ہونگے۔

تعارف: newseditor