پاکستان کرکٹ کی دنیا کی مضبوط ترین ٹیم ہے، جیف الارڈیس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف الارڈیس نے کہا ہے کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تواتر کے ساتھ واپس آرہی ہے۔جیف الارڈیس کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی دنیا کی مضبوط ترین ٹیم ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھی کچھ دنوں میں پاکستان آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود شائقین کا کرکٹ کے کھیل سے بہت لگائو دیکھا ہے، پاکستان کے لوگ سیاحوں سے بہترین سلوک کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان آیا اور سیریز دیکھی، یہاں بہت اچھے طریقے سے استقبال کیا گیا۔پاک انگلینڈ سیریز پر بات کرتے ہوئے سی ای او آئی سی سی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ پاکستان سیریز بہترین رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ وہ ہر جگہ مختلف طریقے سے ہوتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ سے خوش ہوں، یہی کرکٹ کا حسن ہے۔جیف الارڈیس کا کہنا تھا کہ 2014 میں ویمن چیمپئن شپ کروائی، ویمن کرکٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔

error: Content is protected !!