محمد رضوان کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرکے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے سیم کرن کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرکیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ زمبابوے کے سکندر رضا، بھارت کے سوریا کماریادیو کو بھی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے محمد رضوان کی مسلسل دوسرے سال کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگی ہوئی ہے۔

error: Content is protected !!