دبئی کیپٹلز نے ILT20 کے افتتاحی سیزن کے لیے جرسی کا لانچ کر دی۔

جی ایم آر کی ملکیت دبئی کیپٹلز نے 13 جنوری 2023 سے 12 فروری 2023 تک دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں منعقد ہونے والی ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے اپنی جرسی لانچ کر دی۔ فرنچائز نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جرسی کی نقاب کشائی کی۔ دبئی کیپٹلز کی جرسی میںکھیلوں کے سرخ اورنیوی بلیو رنگوںکے شیڈزکا استعمال کیا گیا جس میںدبئی کا نقشہ اور دبئی اسکائی لائن موجود ہے۔ شیلڈز، تین فالکنز اور GMR لوگو اور چوٹیوں پر مشتمل ایک ڈیزائن ہے جس میںسنٹرل فالکن ڈومینیٹ برتری اور غلبہ کی نمائندگی کرتا ہے، بائیں بازو کا فالکن توجہ اور امنگ کی علامت ہے اور دائیں طرف کا فالکن بلندی پر اڑنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

 

اوپر پیش کی گئی دو چوٹیاں ٹیم کے عزم اور فتح کے جذبے کی نمائندگی کرتی ہیں۔اس حوالے سے اجیت گوپی ناتھن نائر – عبوری سی ای او، جی ایم آر اسپورٹس نے کہا کہ ریڈ اور نیوی بلیو رنگوں کو انتخاب ہمیشہ کیپٹلز نے کیا ہے اس لیے یہ دبئی کیپٹلز کے لیے کچھ مختلف نہیں رنگ نہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ابھی چند دن باقی ہیںاورہم اس میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں ہماری جرسی کا ڈیزائن انتہائی عمدہ اور سلیقے سے بنایا گیا ہے ہم پر امید ہیں کہ ہماری ٹیم آئی ایل ٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرئے گی واضح رہے کہ دبئی کیپٹلز کا مقابلہ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 13 جنوری 2023 کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہوگا۔

تعارف: newseditor