رونالڈو کے النصر سے معاہدے کے بعد کلب فالوورز کی تعداد دگنی ہو گی

پرتگال کے 37 سالہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق النصر فٹبال کلب کی جانب سے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد اس کے انسٹاگرام اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد بڑھ کر دگنی ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 لاکھ 60 ہزار تھی جو کہ کرسٹیانو رونالڈو کے آنے کے بعد 16 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

 

دوسری جانب سعودی فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو جو جرسی دی اس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی یہی جرسی خریدنا شروع کردیں ہیں۔واضح رہے کہ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے کلب میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں کلب کی جرسی دینے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

error: Content is protected !!