ویمن میچز کے انعقاد پر سابق خواتین کرکٹرز نے بھی خوش

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوران ویمن میچز کے انعقاد پر سابق خواتین کرکٹرز نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔سابق کپتان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ثنا میر نے کہا کہ لیگ کے دوران ویمن میچز سے ہمیں صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میچز میں غیر ملکی کرکٹرز کا آنا بھی خوش آئند ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ویمن میچز کی کامیابی سے ستمبر میں پاکستان میں ویمن لیگ کی تیاری ہوسکے گی۔

 

 

 

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز نے کہا کہ تین میچز سے ویمن کرکٹ کا لیول ہائی ہوگا، خواتین کھلاڑیوں کی ان میچز سے بھرپور توجہ حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

 

ایک اور سابق کرٹر مرینہ اقبال کا کہنا تھا کہ لیگ سے کھیل میں نکھار آتا ہے، تکنیک بھی بہتر ہوجاتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کرکٹرز کو اپنے گراؤنڈ پر کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع ملے گا۔

تعارف: newseditor