ابوظبی ٹی 10 نے اپنی 7 ویں سیزن کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل 28 نومبر سے ہفتہ 9 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ ابوظبی میں اس کا مسلسل 5 واں سیزن ہوگا۔ گزشتہ سیزن کی فاتح دکن گلیڈی ایٹر تھی۔
ابوظبی کرکٹ اینڈ سپورٹس حب کے سی ای او میٹ باؤچر نے کہا کہ ابوظبی اسپورٹس کونسل اور محکمہ ثقافت اور سیاحت ابوظبی میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملکر 2019 میں عہد کیا تھا کہ ابوظبی کے شاندار شہر بین الاقوامی کرکٹ کے لئے ایک مرکز بنائیں گے جس میں ہم کامیاب رہے۔ ٹی 10 لیگ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ گزشتہ برس ابوظبی کرکٹ اور تفریح کا بہترین امتزاج تھا۔ لیگ میں مزید توسیع ہوئی اور ہم نے دو نئی ٹیمیوں متعارف کرائیں۔
2023 کے سیزن 7 میں ہم ایک اور تاریخ رقم کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشرعثمانی نے کاہ کہ ابوظبی ٹی 10 ابوظبی کے کرکٹ کیلنڈر میں اہم مقابلہ ہے۔ اور اس کے 7 ویں سیزن کے قریب آتے ہی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ابوظبی ٹی 10 کا 7 واں سیزن بھی گزشتہ برس کے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور اس میں 8 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔