برازیل سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز سٹرائیکرنیمار جو پی ایس جی کی نمائندگی کرتے اب رواں سیزن میں مزید میچ نہیں کھیل سکیں گے، نیمار ٹخنے میں چوٹ آنے کے بعد سے ان فٹ ہیں اور اب ڈاکٹر نے انہیں ٹخنے کی سرجری کرنے کیلئے کہا ہے جس کے لیگ کے بقیہ میچوں میں ان کی شرکت ممکن نہیں ہو گی
یاد رہے کہ نیمار انیس فروری کو للی کیخلاف میچ کے دوران ٹخنے پر شدید چوٹ آنے کے بعد سٹریچر پر میدان سے باہر گئے تھے، اس میچ میں پی ایس جی نے چار تین سے کامیابی حاصل کی تھی، 31 سالہ نیمار کے بارے میں کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹرائیکر دائیں ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے ان فٹ ہیں اور اب مزید خرابی سے بچنے کیلئے ان کی سرجری ضروری ہو چکی ہے جس کے بعد نیمار کو مکمل فٹ ہونے کیلئے تین سے چار ماہ کا عرصہ درکار ہوگا
یاد رہے کہ نیمار قطر ورلڈ کپ کے دوران بھی ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے سربیا کیخلاف پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔نیمار 2019 کے کوپا امریکا کپ کے دوران بھی ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے جبکہ اسی ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے وہ 2021 کے دوران بھی کئی میچوں کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔