کراچی (اسپورٹس نیوز) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی گیمز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کے مخصوص صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیمی عمل کو بھی جاری رکھیں آج باکسنگ کے یہ مقابلے دیکھ کر میں کافی متاثر ہوا ہوں انشاء اللہ آنے والے دنوں میں کراچی اولمپک گیمز کا بھی انعقاد کیا جائیگا وہ علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل بلدیہ کے تعاون سے دو روزہ کراچی گیمز باکسنگ ایونٹ کے اختتامی تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
لیاری سے سابق صوبائی وزیر جناب جاوید ناگوری نے کہا کہ اسپورٹس یہاں کے لوگوں کی پہچان اور کراچی گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ، نائب صدر عابد بروہی، ڈاکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر پیپلز اسپورٹس کمپلیکس شمس نور مسعودی، سابق انٹرنیشنل باکسرز عبدالرؤف قریشی، محمد امین، عدنان بابا، رستم بلوچ، عبدالوحید درویش، مہر بخش کوچ اور رسول بخش موجود تھے جبکہ ریفری جج کے فرائض فدا حسین، جمیل خان، عدنان آفریدی، محمد فاروق اور مراد بخش نے انجام دیئے۔ دو روزہ مقابلوں میں کراچی کے 05 اضلاع کے 70 باکسروں نے حصہ لیا اور فائنل میں 10 مقابلے ہوئے۔ کراچی ساؤتھ نے 09 گولڈ لیکر پہلی، کراچی ویسٹ نے 03 گولڈ لیکر دوسری اور ملیر نے 02 گولڈ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی اس سے قبل سیکریٹری کراچی باکسنگ عبدالرزاق بلوچ نے مہمان خصوصی کو ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نتائج یہ ہیں:۔
محمد عمر نے زید کو 2-1 سے، فرہاد نے عمر فاروق کو 2-1 سے، اسامہ نے فیض علی کو 3-0 سے، فیضان رضا نے معراج الدین کو 3-0 سے، حضیف نے نصیر اختر کو 3-0 سے، جنید علی نے سمیر کو 2-1 سے، سیلان نے علی عمر کو 2-1 سے، مصدق نے دانیال کو 2-1 سے بختاور نے وردا کو 3-0 سے، حنیفہ کمانڈو نے زہرہ کو 3-0 سے، اریبہ نے مہوش کو 2-1 سے اس موقع پر تماشا ئیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔