فاضل مانیا نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے چیمپئن بن گئے

فاضل مانیا نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے چیمپئن بن گئے ہیں جبکہ احمر سلڈیرا اور محمد حسین چٹھہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ثمینہ مطلوب تھیں جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان اور سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

 

 

 

چیمپئن شپ میں دس لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں چیمپئن شپ کے مقابلے کھیلے گئے۔ فاضل مانیا نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے چیمپئن بن گئے ہیں جبکہ احمر سلڈیرا اور محمد حسین چٹھہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور شبیر لشکر والا چوتھے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور چیمپین شپ میں مختلف نو کیٹگریز کے ایونٹس منعقد ہوئے جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، ماسٹر، ایمچور، لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، مینز ڈیف، ویمن ڈیف اور انٹر سکولز شامل تھے۔

تعارف: newseditor