عاطف بٹ نے ورلڈ ای سپورٹس چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) گجرانوالہ کے عاطف بٹ نے لاہور کے ہیرا کو شکست دیکر ورلڈ ای سپورٹس چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا، چیمپئن شپ رومانیہ میں کھیلی جائے گی۔اس موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ، پاکستان ای سپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نصر من اللہ بٹ، صوبائی سیکرٹری محمد ثاقب سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں

 

ڈائریکٹریٹ آف یوتھ خیبرپختونخوا اور پاکستان ای سپورٹس فیڈریشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہ نیشنل ای سپورٹس کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے آن لائن اور آف لائن حصہ لیا،۔ ٹیکن 7 فائنل میں عاطف بٹ نے ہیرا کو ہرایا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان بھر سے مجموعی طور 1500 افراد نے 6 گیمز ڈوٹا 2، سی ایس گو، پب جی موبائل، موبائل لیجنڈ بینگ بینگ، ٹیکن 7 اور ای فٹ بال میں حصہ لیا۔

 

 

 

آن لائن اور آف لائن راؤنڈ 25 فروری سے شروع ہوا تھا آف لائن ایونٹ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔ دیگر ایونٹس کے فاتح افراد جنوبی ایشیاکی سطح پر کوالفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے جس کے فاتح ورلڈ ای سپورٹس چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

error: Content is protected !!