پشاور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل پیرالمپک گیمزمیں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرکے صوبے کانام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں ابراہیم نے گولڈ،عبداللہ نے سلوراوربیڈمنٹن کےضیاء نے گولڈ۔میڈلز اپنے سینے پر سجھائے۔پاکستان پیرالمپک کمیٹی کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ہونیوالے نیشنل پیرالمپک گیمز میں ملک کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا ، ازادکشمیر اوراسلام آباد کی ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ۔
ان گیمز سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے جانیوالے پیرالمپک کے ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا کے ابراہیم نےخیبر پختونخوا ہی کے عبداللہ کو0_3 سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا ، جبکہ بیڈمنٹن مقابلوں کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑی ضیاء نے مدمقابل کھلاڑی کو ہراکر سونے کا تمغہ جیتافیصل آباد میں کھیلے جانے والے پیرا لمپک گیمز میں خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ٹیم کے کوچ سابق اولمپئن نصراللہ جھگڑا تھے، جنہوں نے میدیا سےگفتگو کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ اللہ کے فضل سےان گیمز میں خیبر پختونخوا کےکھلاڑیوں کو خاصی کامیابی حاصل ہوئی ، کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں نے دو گولڈ اور سلور میڈل جیتا۔جوکہ ایک خوش آئند یے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پیرالمپک کے مختلف کھیلوں میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہے جن میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا اور پاکستان کانام روشن کرنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہے ۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے پیرا لمپک گیمز میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کاایشین گیمز کیلئے چناؤ بھی کرنا ہے۔واضح رہے کہ چائنا میں منعقدہ ایشین گیمز کیلئے انہی گیمز میں بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کا چناؤ ہوگا۔جن کے ناموں کا اعلان تشکیل شدہ کمیٹی کے اراکین بعد میں کرینگے۔