آرچری نیشنل چیمپین شپ، انڈر 19 میں خیبر پختونخواہ کے محمد سلمان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ڈی ایچ اے کے زیر انتظام ہونیوالے قومی آرچری چیمپئن شپ میں خیبر پختونخواہ کے محمد سلمان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا جن کا تعلق پختونخواہ آرچری کلب سے اور خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی مقابلوں میں انڈر 19 کے مقابلوں میں کے پی کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

 

قبل ازیں انڈر 15 کے مقابلوں میں مدثر محمد نے سلور میڈل حاصل کیا تھا.اسی طرح انڈر 19 کے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ کی ارسا علی نے سلور میڈل حاصل کرلیا.لاہور میں ہونیوالے ان مقابلوں میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہترین رہی.

error: Content is protected !!