بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں آسڑیلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، آسڑیلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو 26 اوورز میں صرف 117 رنز بنانے کے بعد ڈھیر ہو گئی، ویرات کوہلی 31 اور اکسر پٹیل 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے پانچ، سین ایبٹ نے تین جبکہ نتھن ایلس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کی، جواب میں آسڑیلیا نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 11 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا، مچل مارش 66 اور ٹریوس ہیڈ 51 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، مچل سٹارک کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا