نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایک اننگز اور 58 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے، سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 580 رنزچار کھلاڑی آئوٹ ڈکلیئر کے جواب میں 164 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد فالو آن کا شکار ہو گئی تھی جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم 358 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ ایک اننگز اور 58 رنز سے ہار گئی
سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 98، کپتان دیموتھ کرونارتنے 51، دنیش چندی مل 62 اور کوشل مینڈس 50 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی اور بلیئر ٹیکنر نے تین تین جبکہ مچل بریسویل نے دو اور میٹ ہینری ڈوگ بریسویل نے ایک ایک ایک وکٹ حاصل کی۔