نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا تبدیل شدہ شیڈول جاری

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا گیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم5ٹی20اور5ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی،پہلے تین ٹی20بین الاقوامی میچز 14، 15اور 17اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے،چوتھا اور پانچواں ٹی20 میچ 20اور24اپریل کو راولپنڈی میں ہونگے

 

 

 

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چار ون ڈے انٹرنیشنل میچ کراچی میں کھیلیں گی،دوسرا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے30اپریل، 3مئی، 5اور7مئی کو کراچی میں ہونگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ٹیم رینکنگ کا حصہ ہونگے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

error: Content is protected !!