پشاور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی خواتین ٹیم نے ایران میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل نوروز گیمز برائے خواتین کراٹے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پانچ میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی، خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے کوآرڈی نیٹر اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان کراٹے فیڈریشن کیچیئر مین محمد جہانگیراور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کراٹی ٹیم کی کارکردگی کی وجہ سے انٹر نیشنل نوروز گیمز میں پاکستان کی کاکردگی نمایاں رہی
اس کے علاوہ دوسرے گیمز میں پاکستان نے کوئی میڈلز حاصل نہیں کیا۔ گیمز میں جوڈ، کراٹے اور ویٹ لیفٹنگ میں 18 ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا، کراٹے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوئیں۔ پاکستان نے دو سلور اور تین برونز میڈلز جیتے۔کراٹے ایونٹ میں فاتح ایران کے علاوہ پاکستان، آرمینیا، عراق، جارجیا، قازقستان، روس اور افغانستان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔پاکستان کھلاڑیوں کو حکومت کی ایران کی طرف سلور میڈل پر پانچ سو یورو اور برونز پر تین سو یورو انعام دیا گیا۔