بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی عالمی کپ کے شیڈول کو جاری کرنے میں تاحال ناکام

رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کسی بھی عالمی کپ کے شیڈول کو تقریباً ایک سال پہلے حتمی شکل دے دیی ہے مگر اس مرتبہ ابھی تک اسے میزبان بھارت کی جانب سے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے گرین سگنل نہیں ملا ہے، شیڈول کے اعلان میں تاخیر کی دو بڑی وجوہات سامنے آئی ہیں، ایک بھارتی کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی کوششوں میں ہے جبکہ دوسرا بڑا مسئلہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ویزوں کے اجرا کا ہے

 

 

 

ابھی بھارتی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویزوں کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ دس ملکی میگا ایونٹ کیلئے کچھ شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے جن میں احمد آباد کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہاں ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائیگا جبکہ دیگر شہروں میں بنگلورو ، چنائی، دہلی، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنئو، راجکوٹ اور ممبئی شامل ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ ابھی تک شریک ٹیموں کے وارم اپ میچز کیلئے بھی وینیوز کو حتمی شکل دینے میں ناکام ہے۔

error: Content is protected !!