ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ، راولپنڈی اسلام آباد کے سپورٹس جرنلسٹوں کی شرکت

 

 

انٹر نیشنل ویب سائٹ سپورٹس بلٹن کے زیر اہتمام ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے 2جولائی کو ایڈیٹر اعبدالجبار فیصل کی رہائش گا ہ نایاب ہاؤس میڈیا ٹاؤن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،

 

جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے سپورٹس جرنلسٹوں نے شرکت کی،تقریب میں سینئر صحافی و سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کی سابق صدر فوزیہ شاہد،ناصر اسلم راجہ،محسن علی،ناصر ہاشمی،شاہد الحق،رضی الدین احمد،وقار احمد خان،عبداللہ اسجد،اعزاز احمد،حماد کیانی،ہارون ذوالفقار،اور دیگر نے شرکت کی،

 

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سپورٹس جرنلزم کی اہمیت پر روشنی ڈالی،ا س موقع پر سپورٹس بلٹن کے ایڈیٹر عبدالجبار فیصل نے کہا کہ جس طرح کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں اسی طرح کھیلوں کے صحافی بیرون ملک جاکر اپنے کردار کے ذریعے ملک کا سافٹ امیج پیش کرتے ہیں،اور صحافی کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،

 

انہوں نے کہا کہ ہم تمام کھیلوں کو یکساں اہمیت دیتے ہیں اور ان کی ترقی و ترویج کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں،اس موقع پر تمام شرکاء نے اس دن کے حوالے سے بھارتی سپورٹس جرنلسٹوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنے کیلئے اپنی

 

 

 

تعارف: News Editor