14 ویں قومی جوجتسو چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی.

 

 

 

14 ویں قومی جوجتسو چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی

ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر)14 ویں قومی جوجتسو چیمپئن شپ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے مردو خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں‘

 

ایڈیشنل کمشنر ہزارہ ارشد خان نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا‘ان کے ہمراہ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمودریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان‘ پاکستان جوجتسو فیڈریشن کے خلیل احمد خان‘ سیکرٹری طارق علی‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز عاقب(ہری پور)‘ محمد توصیف(ایبٹ آباد)‘ آرگنائزنگ سیکرٹری تحسین اللہ خان‘ سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود،خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نور سمیت دیگر شخصیات اور بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے‘ مقابلوں میں مردوخواتین کی ٹیموں میں پاک آرمی‘ پاک نیوی‘ پاک واپڈا‘ پاکستان پولیس‘ پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان‘ اسلام آباد‘ کشمیر اور خیبرپختونخوا شامل ہیں‘ کھلاڑی مختلف کیٹیگریز اور ویٹس کے مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں‘

 

 

 

تین روزہ مقابلوں کے بارے میں فیڈریشن کے صدر خلیل احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں جوجتسو کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور ان مقابلوں میں شامل زیادہ تر کھلاڑی ایشین میڈلسٹ ہیں ان کے درمیان کانٹے کے مقابلوں متوقع ہیں‘پاکستان دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہے اور ہمارے کھلاڑی پوری دینا میں میڈل جیت رہے ہیں‘

 

 

پاکستان کے مردو خواتین کھلاڑی ورلڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں اور یہ جاپانی مارشل آرٹ ہے‘سیکرٹری تحسین اللہ خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا‘ان کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ نے مقابلوں کے لئے بھرپور تعاون کیا ہے‘

 

کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں‘ انہوں نے انٹرنیشنل کوالیفائیڈ کوچز خالد نور اور شاہ فیصل کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو ان مقابلوں کو سپروائز کرنے میں بھرپور مدد کررہے ہیں‘انہوں نے مقابلوں کے لئے وینیو دینے پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ممتاز علی اورڈی جی سپورٹس خالد محمود کی سپورٹ پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

error: Content is protected !!