سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے جاوید میانداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی بلے بازوں نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،
سعود شکیل نےاننگز میں 18 چوکے لگا کر اپنے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی۔
شاندار سنگ میل عبور کرنے پر ساتھی کرکٹرز نے کھڑے ہوکر سعود شکیل کے لیے تالیاں بجائی۔
سعود شکیل ڈبل سنچری بنا کر سری لنکن سرزمین پر سب سے طویل اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے اس سے پہلے یہ اعزاز سابق کپتان محمد حفیظ کے پاس تھا ۔
ڈبل سنچری بنانے کے بعد سعود شکیل 11 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 461 رنز بناکر آئوٹ ،پاکستان کو سری لنکا پر149 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔سعود شکیل 208 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ سلمان آغا 89،شان مسعود 39،نعمان علی 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔