وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں،
دوبارہ موقع ملا تو تعلیم ، فنی تعلیم اور کھیل کے میدان بنانے کے لئے جتنے وسائل درکار ہوئے مہیا کریں گے،
نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں،محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم ملک کا نام روشن کرنےوالوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،
ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو یہاں وزیراعظم یوتھ سپورٹس انیشی ایٹو کے اجرا ءکی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری ،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزافاطمہ کے علاوہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں نے اپنی محنت سے کھیل کے میدان میں نام کمایا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں
سپیشل کھلاڑی الطاف الرحمان کو سپورٹس ویل چیئر کی خریداری کے لئے ساڑھے 3 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔وزیر اعظم نے سپیشل اولپکس میں تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر پہلی سپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح بھی کیا۔