باجوڑ سینئر کرکٹ ٹیم نے خیبر کی ٹیم کو شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کی

 

 

باجوڑ سینئر کرکٹ ٹیم نے خیبر کی ٹیم کو شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کی

 

باجوڑ سینئر کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار خیبر سینئر کرکٹ ٹیم کو ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر (فاٹا ریجن ) کے ٹورنامنٹ میں161 رنز سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کرلی

 

ڈسٹرکٹ خیبر میں واقع جمرود سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے پول بی کے ٹیموں باجوڑ سینئر اور خیبر سینئر کے درمیان سہ روز میچ کھیلا گیا

 

باجوڑ کی ٹیم نے پہلے اننگز میں 310 رنز بنائے جن میں محمد اعزاز کی شاندار 92 سکور بھی شامل ہے جبکہ زید احمد 63 اور سراج الدین 37 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے خیبر کی طرف سے محمد شکیل نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 6 بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا خیبر کی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز پر ڈھیر ہوگئی سمیع اللہ جونیئر نے خیبر کی طرف سے 57 رنز کی اننگز کھیلی باجوڑ کے محمد عرفان نے 5 اور حیات اللہ نے 4 کھلاڑیوں کو پوولین کی راہ دکھائی

 

دوسرے اننگز میں باجوڑ کی ٹیم نے 270 سکور کیا سمیع اللہ نے ناقابل شکست 148 رنز کی شاندار اننگز کھیلی366 رنز کی تعاقب میں خیبر کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 213 رنز پرآؤٹ ہوگئی باجوڑ کی طرف سے محمد عرفان نے بہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو اپنے شکار بنائے باجوڑ ٹیم کے کپتان سمیع اللہ نے ٹیم کی کامیابی کو کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ قرار دیا

 

انہوں نے کہا کہ کوچ ریاض کائل کی انتھک محنت اور کھلاڑیوں کو قیمتی ٹپس کی بناء پر انکی کوچنگ میں باجوڑ کی ٹیم کرکٹ کے میدان میں تاریخی کامیابی کی طرف گامزن ہے

 

 

تعارف: News Editor