قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں متفرد ریکارڈ بنا ڈالا ۔
کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 57 رنز بنا کر سعود شکیل نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیا،
وہ ابتدائی 7 ٹیسٹ میچوں میں 50 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے والے پہلے بلےباز بن گئے، اس سے قبل یہ کارنامہ کوئی کھلاڑی نہیں کرسکا۔
سعود شکیل نے 146 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو الٹ کر رکھتے ہوئے 96.78 کی اوسط سے 871 رنز بنائے، جس میں 6 ففٹیز اور 2 سنچریاں شامل ہیں۔