کرکٹ ورلڈ کپ ; بھارت کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے جار ہے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے جبکہ نیدرلینڈز کو سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کررہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا اور 16 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے

جبکہ نیدر لینڈز کی ٹیم 8 میچز میں سے صرف 2 میچز میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور 6 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

 

 

 

error: Content is protected !!