پنجاب میں کوچز اور کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل معیار کے مطابق تربیت کیلئے بڑا اقدام

 

 

پنجاب میں کوچز اور کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل معیار کے مطابق تربیت کیلئے بڑا اقدام

سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس قائم کردیا گیاہے

کوچز اور کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق ٹریننگ دینے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس کا قیام عمل لایا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس میں انٹرنیشنل ماسٹر ٹرینر کو بھی تربیت دینے کیلئے بلایا جائے گاتاکہ ہماری سپورٹس ترقی کرے، ڈاکٹر آصف طفیل

 

پنجاب میں کوچز اور کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل معیار کے مطابق تربیت کیلئے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا بڑا اقدام، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس قائم کردیا گیا ہے،

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرچاند پروین پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس کی پرنسپل ہوں گی جبکہ چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی چیف انسٹرکٹر ہوں گے،

صوبائی کوچ شائستہ قیصر اور ڈویژنل کوچ ساجد انسٹرکٹرز ہوں گے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل نے اس حوالے سے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوچز اور کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیارکے مطابق ٹریننگ دینے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس کا قیام عمل لایا ہے

ہر گیمز کے کوچز اور کھلاڑیوں کو سپورٹس کے انٹرنیشنل قوانین کے مطابق تربیت دی جائے گی، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنس کھیلوں کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا،

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں انٹرنیشنل ماسٹر ٹرینر کو بھی تربیت دینے کیلئے بلایا جائے گاتاکہ ہماری سپورٹس ترقی کرے،

ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپنی گیمز کا معیار بلند کرسکیں اور ہمارے کوچز جدید انداز میں ہمارے کھلاڑیوں کو تربیت دے سکیں۔

 

 

error: Content is protected !!