ایک سو کے قریب کھلاڑیوں، کوچز، ایمپائرز کو فیض احمد فیضی تربیت دینگے، صحافیوں سے بات چیت
پشاور… خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے کوچز کی تربیت کیلئے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے
اور یہ بڑی خوش قسمتی ہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ہاکی امپائر فیض احمد فیضی اپنے شہر سے کوچنگ کروائیں گے، یہ باتیں انہوں نے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں فیض احمد فیضی کے دورہ ہاکی سٹیڈیم کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کی.سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ کوچنگ کیلئے جو پروگرام ترتیب دیا گیا ہے
اس کے کوارڈینیٹر آصف اسلام انٹرنیشنل ہاکی کوچ ہونگے اور یہ کوچنگ کورسز محرم کے بعد یکم یا دو اگست کو شروع کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ کوچنگ کے خواہشمند سینئر کھلاڑیوں، کوچز و ایمپائر کی ایک سو کے قریب فہرست ہم نے تیار کرلی ہے اس تربیتی سیشن میں صبح کے اوقات میں کلاسز
جبکہ شام کو گراؤنڈ پر پریکٹس ہوگی جس میں امپائرنگ کیسے ہوتی ہیں اور امپائر کا رویہ کھلاڑیوں سے رابطہ انہی سیشن میں ہوگا سید ظاہر شاہ کے مطابق سیکرٹری ہدایت اللہ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضیاء اللہ بنوری سمیت انٹرنیشنل کوچ یاسر اسلام اور ایچ ای سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس وقاص کو اس تربیتی سیشن کیلئے
لیا گیا ہے وہ ان سیشن کو کوارڈینٹ کرینگے اور تمام کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائیگا جس کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ میں تین روزہ تربیتی سیشن کروائی جائیگی جس میں فیض احمد فیضی ہی تربیت دینگے اور باقاعدہ ٹیسٹ کے بعد پورے کے پی سے ٹیلنٹڈ امپائر کا پول بنایاجائیگا.