کرکٹ
انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو ڈھیر کردیا
لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کو 86رنز سے ہرا دیا ہے۔ جو روٹ سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ رہے۔لارڈز میں کھیلے گئے ون ڈےمیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلکل ان کے حق میں گیا اور ٹیم نے جو روٹ کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پرحریف ٹیم کے لیے 323رنز کا ہدف مقرر کردیا ۔