کرکٹ

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں ٹاس تنازع، ویڈیو وائرل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: ٹاس میں غلطی، پاکستانی کپتان نے رنگے ہاتھوں پکڑ لی

دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں پاکستان 'اے' اور بھارت 'اے' کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل ہی ٹاس کے موقع پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔

ٹاس کے دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان عبدالصمد نے 'ہیڈز' کی کال دی۔ سکہ زمین پر گرنے کے بعد واضح طور پر ہیڈز ہی آیا، تاہم میچ ریفری (پریزنٹر) نے مبینہ طور پر غلطی سے بھارت کے حق میں 'ٹیلز' کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر عبدالصمد نے فوری مداخلت کرتے ہوئے جھک کر سکے کا معائنہ کیا اور مائیک پر نشاندہی کی کہ سکہ ہیڈز پر گرا ہے۔

پاکستانی کپتان کی بروقت نشاندہی پر میچ ریفری کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا اور ٹاس پاکستان کے حق میں قرار دیا گیا، جس کے بعد عبدالصمد نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور شائقین کرکٹ کی جانب سے عبدالصمد کی حاضر دماغی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles


Back to top button