Games

12ویں بیٹل ایکس پولو ٹرافی: حمزہ کے شاندار چھ گول، دین ایف جی/شیخو نے سڈن ڈیتھ میں میدان مار لیا

12ویں بیٹل ایکس پولو ٹرافی: حمزہ کے شاندار چھ گول، دین ایف جی/شیخو نے سڈن ڈیتھ میں میدان مار لیا

حمزہ مواز کے چھ شاندار گول، دین ایف جی/شیخو نے بیٹل ایکس پولو ٹرافی جیت لی

لاہور: حمزہ مواز خان کے چھ شاندار گولز اور اضافی وقت میں فیصلہ کن پنالٹی کی بدولت دین ایف جی/شیخو نے ڈائمنڈ پینٹس/امپیریل لمیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر 12ویں بیٹل ایکس پولو ٹرافی 2026 کا ٹائٹل جیت لیا۔

جناح پولو فیلڈز میں کھیلے گئے فائنل کا فیصلہ پانچویں چکر کے سڈن ڈیتھ میں ہوا, جہاں حمزہ مواز نے 30 یارڈ کی فیصلہ کن پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو 7-6 سے فتح دلادی. اور چھ گول مکمل کرتے ہوئے فائنل کے ہیرو بن گئے جبکہ بقیہ ایک گول میاں عباس مختار نے اسکور کیا۔

دوسری جانب ٹیم ڈائمنڈ پینٹس/امپیریل لمیٹڈ کی طرف سے راجہ جلال ارسلان چار شاندار گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بلال حئی اور ابراہیم نوید شیخ نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

سبسڈری فائنل میں ڈِن/ایف جی/ایس کیو نے اے او ایس/رجاس/گارڈ گروپ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے مہمانانِ خصوصی رجاس کی سینئر مارکیٹنگ منیجر شربانو طارق اور ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر محمد اویس تھے، جنہوں نے فاتح ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

 اس موقع پر ایل جی پی سی کے سیکریٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان، جے پی ایف کے سیکریٹری میجر (ر) عادل راؤ، کلب عہدیداران اور پولو کے شائقین بھی موجود تھے۔

Related Articles


Back to top button