کرکٹ
ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرے میں 3 دن باقی رہ گئے، سکواڈ کی مشقیں جاری
ایشیا کپ شروع ہونے میں 2 دن جبکہ پاک بھارت ٹاکرے میں 3 دن باقی رہ گئے۔پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے پہلا ٹکراو 28 اگست بروز اتوار کو دبئی میں ہوگا۔ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے کا سب کو انتظار ہے، جس کے لئے قومی کرکٹ اسکواڈ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بائولنگ کے شعبے پر بھی بھرپور توجہ دی قومی کرکٹ ٹیم کے حسب روایت فٹبال بھی کھیلا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔