کرکٹ

تاریخی کرکٹ گراؤنڈ جہاں چھکا مارنے پر پابندی عائد

    https://youtu.be/FHBXpAouCTI چھکوں کے بغیر کرکٹ کے رنگ پھیکے پڑ جاتے ہیں لیکن برطانیہ کے ایک تاریخی کرکٹ کلب نے کھلاڑیوں کو چھکے لگانے سے منع کردیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ پابندی عائد کردی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق، برطانیہ کے تاریخی ساؤتھ وک اینڈ شورہم کرکٹ کلب نے کھلاڑیوں پر چھکے مارنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تاریخی کھیل کے قوانین کو ہمسائیوں کی شکایات پر تبدیل کیا جارہا ہے کیونکہ ہمسائیوں نے شکایت کی تھی کہ بیٹرز کی ہٹنگ سے ان کے گھروں کی کھڑکیوں، کاروں اور شیڈز کو نقصان پہنچ رہا ہے اور حتیٰ کہ گیندیں گراؤنڈ سے باہر لوگوں کو آکر لگتی ہیں۔ ساؤتھ وک اینڈ شورہم کرکٹ کلب 1790ء میں قائم کیا گیا تھا۔ تقریباً ڈیڑھ صدی بعد اب اس گراؤنڈ میں کھیل کے قوانین تبدیل کیے جارہے ہیں۔ نئے قانون کے مطابق، پہلے چھکے پر کوئی رن نہیں ملے گا، دوسرا چھکا مارنے پر بیٹر کو آؤٹ قرار دے دیا جائے گا۔

Related Articles


Back to top button