ہاکی

اذلان شاہ کپ کے لیے 18 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان، بڑے نام باہر ، ابوبکر ہی کپتان برقرار

اذلان شاہ کپ: عماد بٹ ممکنہ اسکواڈ سے باہر، گول کیپر منیب بھی ڈراپ، 18 رکنی فہرست سامنے آگئی

لاہور: سلطان اذلان شاہ کپ 2026 کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے 18 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کے بعد سامنے آنے والی فہرست میں کئی اہم نام شامل نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان عماد بٹ، جن سے حال ہی میں قومی ٹیم کی کپتانی واپس لی گئی تھی، اب اذلان شاہ کپ کے ممکنہ اسکواڈ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ نئے پی ایچ ایف سیٹ اپ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عماد بٹ قومی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔

ذرائع کے مطابق اسی طرح نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے گول کیپر منیب الرحمان کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ انہیں روس میں پاکستان اے ٹیم کا کپتان بنا کر بھیجا گیا تھا 

جہاں انہوں نے ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ بھی جیتا تھا، اس کے باوجود وہ ممکنہ اسکواڈ میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔ ان کی جگہ عبداللہ اشتیاق اور وقار کو گول کیپرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کی قیادت ایک بار پھر ابوبکر محمود کریں گے۔

گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق، وقار، ڈیفنڈرز: ابوبکر محمود (کپتان)، سفیان خان، محمد عبداللہ، ندیم خانمڈفیلڈرز: معین شکیل، حماد الدین، سمیع اللہ، محمد عماد، زکریا حیات، عمر مصطفیٰ فارورڈز: رانا وحید اشرف، غضنفر علی، احمد ندیم، عبدالرحمان، حنان شاہد، افراز

سلطان اذلان شاہ کپ کا 32 واں ایڈیشن 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان، ملائیشیا، آسٹریلیا، جنوبی کوریا، کینیڈا اور امریکہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان کے لیگ میچز (پاکستانی وقت کے مطابق):
20 نومبر - پاکستان بمقابلہ کینیڈا - دوپہر 2:15 بجے ؛ 21 نومبر - امریکہ بمقابلہ پاکستان - دوپہر 12:00 بجے ؛ 23 نومبر - پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا - دوپہر 2:15 بجے ؛ 24 نومبر - جنوبی کوریا بمقابلہ پاکستان - دوپہر 12:00 بجے ؛ 26 نومبر - ملائیشیا بمقابلہ پاکستان - شام 4:30 بجے

22، 25 اور 27 نومبر آرام کے دن ہوں گے، جبکہ 28 نومبر کو فائنل سمیت پوزیشن میچز کھیلے جائیں گے۔

Related Articles


Back to top button