کرکٹ

عثمان خواجہ نے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپیل کردی

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو میں عثمان خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک 1300 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، خاندانوں کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ https://twitter.com/i/status/1569244442640678912 آسٹریلوی اوپنر نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کہ دوبارہ اپنے مکانات کو کبھی تعمیر نہیں کر سکیں گے، اگر ہو سکے تو عطیہ کریں۔ جتنا کم ہو یا زیادہ سے زیادہ، یہ کام آپ کو دنیا سے الگ بنادے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم، شاہد آفریدی سمیت دیگر قومی کرکٹرز کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی گئی تھی

Related Articles


Back to top button