باکسنگ دیگر سپورٹس

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے پروفیشنل کیرئر کی پہلی فائیٹ جیت لی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)دبئی میں ہونے والے باکسنگ ایونٹ میں جب عثمان وزیر کا نام پکارا گیا تو وہ گلگت بلتستان کے روایتی لباس پہنے ایرینا داخل ہوئے۔۔۔ عثمان وزیر نے 63.5 kg کی کیٹیگری میں مراکشی باکسر براہیم کا سامنا کیا جو کہ ایک منجھا ہوا باکسر تسلیم کیا جاتا ہے لیکن وہ بھی عثمان وزیر کے تابڑ توڑ مکوں کا سامنا نا کرسکا اور میچ ججز کے فیصلہ کے مطابق عثمان وزیر چاروں راونڈز میں فاتح قرار پائے۔ اس ایونٹ میں عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کے لئے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور میچ سے قبل عثمان وزیر کو اسپیشل ٹریننگ بھی دی۔

https://twitter.com/amirkingkhan/status/1124447466764537862

جیت کے موقع پر عثمان وزیر نے رنگ میں پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پاکستان کی جیت ہے اور وہ عامر خان کے بھرپور تعاون پر ان کے شکر گذار ہیں اور پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے عامر خان کی کاوشوں کو پوری دنیا جانتی ہے۔یاد رہے کہ عامر خان کے انڈر کارڈ عثمان وزیر کی فائیٹ نیویارک میں ہونا طے پائی تھی تاہم ویژہ کے مسائل پیش آنے پر یہ فائیٹ دبئی منتقل کردی گئی-

https://twitter.com/faizanlakhani/status/1124407545563615233

Related Articles


Back to top button