کرکٹ
پی ایس ایل تھری،پہلی جیت،،،قلندرز کی دبئی میں دھمال
دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) تھری کے 20 ویں میچ میں 115رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے18 اعشاریہ 4 اوورز میں4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندرز نے بہت دیر سے سہی پر فتح کے ٹریک پر سفر کا آغازایونٹ کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر کیا۔
لاہور قلندرز کی فتح میں کپتان برینڈن مکلم کے ناقابل شکست 35 رنز ،گلریز صدف27،،ڈیوچچ 22 اور فخر زمان 16 رنز کے ساتھ شاہین آفریدی کی پانچ وکٹوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔
لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور اینٹن ڈیوچچ نے کیا ،پہلی وکٹ 33 کے اسکور پر ڈیوچچ کی گری ،وہ 5چوکوں کی مدد سے 22رنز بناکر شعیب ملک کا شکار بن گئے۔ فخر زمان 16رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر کیرون پولارڈ کو گیند تھما بیٹھے تو ملتان سلطانز کے باولرز نے لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی کو 41 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا۔