27 ویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ، دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری
نیشنل چیمپئن شپ کے تیسرے روز 2 میچوں کا فیصلہ
قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں بیس بال کا میلہ، آرمی نے HEC کو 9-0 سے شکست دے دی
خیبر پختونخواہ نے بلوچستان کو 11-1 سے ہرا دیا،
ملتان; ستائیسویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے تیسرے روز مزید دلچسپ مقابلے کھیلے گئے.
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں جاری چیمپئن شپ کے دوران آرمی نے ایچ ای سی کو 9-0 جبکہ خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو 11-1 کے سکور سے شکست دے دی
پہلے میچ میں آرمی کی جانب سے حسین احمد، علی نسیم نذیر، یونس علی رضا اور آفتاب نے ایک ایک جبکہ عمیر نے دو سکور کیے ایچ ای سی کی ٹیم کوئی سکور نہ کر سکیدوسرے میچ میں خیبر پختونخوا کی جانب سے طارق نے تین ناہید اور آصف نے دو دو جبکہ احمد، مالک، یاسر اور وحید نے ایک ایک سکور کیا بلوچستان کی جانب سے کاشف نے واحد سکور بنایا
تیسرے روز کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اسامہ عبدالکریم تھے
اس موقع پر صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال ڈاکٹر حمود لکھوی سیکرٹری طاہر محمود آرگنائزنگ سیکرٹری محمد جمیل کامران ظفر شیر وانی میجر علی سرفراز احمد شیخ پرویز اور چیرمین ایمپائرنگ کمیٹی ظفر حسین وڑائچ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
اسامہ عبدالکریم نے کھلاڑیوں سے تعارف کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیس بال پاکستان میں تیزی سے فروغ پانے والا کھیل ہے، جو کھلاڑیوں کو جسمانی طور پر فٹ اور صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جنوبی پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہے
کہ اس خطے سے تعلق رکھنے والے بے شمار کھلاڑیوں نے بیس بال کے کھیل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہےانہوں نے کہا کہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا ملتان میں انعقاد ہم سب کے لیے قابل تحسین ہے۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ایونٹ کو شاندار انداز میں کامیاب بنائیں اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ملک بھر سے آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین ماحول فراہم کریں
انہوں نے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد جمیل کامران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمیل کامران نے ہمیشہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا ہے
ان کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی یہ نیشنل چیمپئن شپ ملتان کی تاریخ کا ایک اہم حصہ بنے گی ان شاء اللہ ملتان کے عوام اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے
اس موقع پر مہمان خصوصی اسامہ عبدالکریم کو یادگاری سووینئر پیش کیا گیا