قوم کی بیٹی عائشہ ایاز تھائی لینڈ میں بین القوامی تائیکوانڈو چمپئن شپ میں شرکت کے بعد اپنے والد و کوچ ایاز نائیک کے ہمراہ اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ گئ. عائشہ ایاز نے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا. پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ حسن، نیشنل کوچ ہوس خان، شاہد الحق اور مردان کے جنرل سیکٹری جاوید اکبراور دیگررشتے داروں و احباب نے شاندار استقبال کیا.عائشہ آج سوات میں ھونے والے پرتپاک استقبال کی پریس کانفرنس میں اپنے میڈلز کی رونمائی کریں گی۔