محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا کنگ

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کئی سال سے عالمی نمبر ایک کے منصب پر فائز کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 کے نمبر ایک بلے باز کی پوزیشن سے محروم کردیا اور خود پہلے نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق ایک ہزار دن سے زائد ٹی20 کے عالمی نمبر ایک بلے باز کے منصب پر براجمان رہنے والے بابر اعظم، ایشیا کپ میں ناقص فارم کے سبب تنزی کا شکار ہو کر 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کے لیے چھ ملکی ٹورنامنٹ اب تک کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا اور وہ اب تک تین میچوں میں صرف 33 رنز بنا سکے ہیں۔

اس عمدہ کارکردگی کی بدولت گزشتہ دو سال سے بہترین کھیل پیش کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز ٹی20 کے نمبر ون بلے باز بننے میں کامیاب ہوگئے۔

ٹی20 کرکٹ میں بابر اور مصباح کے بعد رضوان عالمی نمبر ایک بننے والے تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں تاہم بابر کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایک ہزار 155 دن تک اس منصب پر فائز رہے۔اس کامیابی پر رضوان نے اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہوئے کہا کہ اسے بابر اعظم کی حکمرانی کا ایک ہزار 156واں دن تصور کریں، کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، ہم سب ایک ہیں۔

تعارف: newseditor