ایشیا کپ، کوہلی نے افغانستان کو کرکٹ کا سبق اچھی طرح پڑھا دیا

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں جیت کے ساتھ آغاز کرنے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھارت نے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں 101 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا ڈالے، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے فارم میں واپس آتے ہوئے تین سال کے طویل وقفے کے بعد سنچری داغ دی، یہ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کی 71 ویں سنچری ہے، ویرات کوہلی نے صرف 61 گیندوں پر دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے چھ چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 122 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی

https://twitter.com/i/status/1567899034920050691

کے ایل راہول 62 اور پنت بیس رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، افغانستان کی جانب سے صرف فرید احمد دو وکٹیں حاصل کرسکے، جواب میں افغانستان کی ٹیم بھارتی بائولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 111رنز بنا پائی صرف ابراہیم زردان 64 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے ، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے چار اوورز میں چار رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ارشدیپ سنگھ، ایشون اور ہوڈا ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے،۔

تعارف: newseditor