آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ کے ڈیف ایونٹ میں مردوں کا ٹائٹل زاہد اور خواتین کا سارہ نے جیت لیا

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ کے ڈیف ایونٹ میں مردوں کا ٹائٹل زاہد اور خواتین کا سارہ نے جیت لیا ہے۔ گزشتہ روز لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے مردوں کے ڈیف ایونٹ میں زاہد نے 130 سکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ زوہیب نے 108 سکور کے ساتھ دوسری اور عبدل نے 107 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہد نے 81 سکور اور شاہ زیب نے 42 سکور کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہے۔
ڈیف خواتین کے ایونٹس میں سارہ نے 91 سکور کے ساتھ پہلی، نور العین نے 90 سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن اور زاہدہ نے 88 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ امبرین 74 سکور اور مسرت 63 سکور کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ
ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی اور انٹر سکول کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 ستمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 11 ستمبرکو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

error: Content is protected !!