شان ٹیٹ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں افغانستان کو نسیم شاہ کے مسلسل دو چھکوں کی بدولت آخری لمحات میں شکست دینے والی قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بالنگ کوچ شان ٹیٹ کے جذباتی ٹوئٹ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے لکھا کہ میں اپنی زندگی میں اتنا جذباتی کبھی نہیں ہوا جتنا افغانستان کے میچ کے بعد تھا، وہ مناظر بالکل پاگل پن کی عکاسی کرتے تھے۔

 

اپنے ٹوئٹ میں بالنگ کوچ نے مزید لکھا کہ یہ میچ جذبات سے بھرپور تھا، ایک وقت میں ہم سب سوچتے تھے کہ ہم جیت نہیں سکتے لیکن یہ 2 چھکے مدتوں یاد رہیں گے۔میچ کے بعد افغان شائقین کی جانب سے ہلڑ بازی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے لکھا کہ میچ کے بعد افغان تماشائیوں کے کچھ کلپس آ رہے ہیں، یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، افغان کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے، کرکٹ ایک جنٹلمین گیم ہے، حقیقی کرکٹ کے شائقین ایسا نہیں کر سکتے کہ یہ دیکھ کر بالکل برا لگے، ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

error: Content is protected !!