وزیرستان کی دو ٹیمیں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی پشاور فٹ بال لیگ سیزن 5 میں حصہ لیں گی، ایک ٹیم وزیرستان ایمبیسڈر کے طور پر حصہ لے گی جسے منتظمین تربیت دیں گے ٹیم صوبے بھر میں منشیات کے خلاف آگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے گی۔ چیف آرگنائزر گل حیدر کے مطابق لیگ کا نعرہ منشیات کی روک تھام اور فٹ بال کا فروغ رکھا گیا ہے مقابلوں کے ساتھ ساتھ منشیات کی روک تھام کے لئے معاشرے میں پیغام پھیلایا جائے گا اور منشیات کے خاتمے اورنوجوان نسل کو بچانے کے لئے حکومت خصوصاً پشاور ڈویژن انتظامیہ اور کمشنر کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل پانچویں بار لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے لیگ کے بعد پورے صوبے میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لئے مہم چلائی جائے گی جس میں رضا کار حصہ لیں گے، وزیرستان کی ٹیم ایمبیسڈر کے طور پر مہم میں حصہ لے گی تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کی کوششوں میں کردار ادا کیا جاسکے۔