وزیر اعظم یوتھ ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، مردان میں مردوں کے ٹرائلز شروع ہوگئے

وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ پروگرام کے سلسلے میں مردان سپورٹس کمپلیکس میں مردوں کے ٹرائلز شروع ہوگئے ٹرائلزمیں مردان ریجن کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ مردان کے صدر عنایت باچا مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری علی خان یوسفزئی،خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین سابق آئی جی سعید خان،خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحر کرم،ڈائریکٹرسپورٹس عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹر فاروق،ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ، ہاکی اولمپئن رحیم خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں

 

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام’معاون خصوصی شزا فاطمہ کی نگرانی میں پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام مردوں کے ہاکی ٹرائلزمردان سپورٹس کمپلیکس ہاکی گراؤنڈ پر شروع ہوئے جس میں مردان ریجن کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ٹرائلز ہاکی اولمپئن رحیم خان،سید ظاہر شاہ اور وقاص احمدنے لئے جس کے پہلے مرحلے میں 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عنایت باچا نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اس کی ایک مثا ل ہے جس میں مختلف بارہ گیمز شامل ہیں

انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ہوگا حکومت کو چاہیے کہ وہ سکولز کے سطح پر اس گیمز کو پروموٹ کرنے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے،خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان نے کہا کہ ملک بھر میں پچیس ریجنز میں ہاکی ٹرائلز ہورہے ہیں ہر صوبے سے پانچ ریجنز کو شامل کیا گیا ہے اس میں آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد ریجنز کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے بارہ کھیلوں کے پروگرام اسی طرح آگے بڑھیں گے ان میں والی بال‘بیڈمنٹن‘سواش‘باکسنگ‘کرکٹ‘فٹبال سمیت دیگر کھیل شامل ہیں‘ان ٹرائلز سے بہترین ٹیموں کے انتخاب کیا جائے گا ان کے درمیان یوتھ لیگ کرائی جائے گی اور اس کی ونر ٹیموں کے درمیان پھر نیشنل ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جائے گا

 

ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی اور کوآرڈی نیٹر ہاکی ٹرائلز بحرکرم نے کہا کہ ٹرائلز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں کھلاڑیوں کو صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیاجائے گا میدان میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کا ہی چناؤ کیا جائے گا۔مردوں کے ٹرائلز کے لئے ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم جبکہ خواتین ہاکی ٹرائلز کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کو کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے،

error: Content is protected !!