کراچی کا کرائوڈ بہترین تھا، لیام ڈائوسن


انگلش کرکٹر لیام ڈائوسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں قریب آکر ہارے، میچ فنش نہ کرپانے پر مایوسی ہے، غلطی سے سبق سیکھ کر آئندہ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیام ڈائوسن نے پاکستان کے خلاف میچ میں17 گیندوں پر 34 رنز بنائے، انہوں نے اننگز کے اٹھارویں اوور میں محمد حسنین کے اوور میں24 رنز بھی بٹورے لیکن پھر میچ کو قریب لاکر 19 ویں اوور میں حارث رئوف کی گیند پر آئوٹ ہوگئے تھے۔

 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کی تین رنز کی شکست کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیام ڈائوسن نے کہا کہ میچ فنش نہ کرپانے پر مایوسی ہے کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کو یہ میچ جیتنا چاہیے تھا ۔ جب ان سے نے پوچھا کہ حارث رف کی گیند پر وکٹ کھونے کے بعد کیا احساس تھے؟ تو ڈائوسن نے کہا کہ میں اس وقت شش و پنچ میں مبتلا تھا کہ گیند کو ہٹ کروں یا سنگل لوں، غلطی سے سبق سیکھا ہے اور کوشش ہوگی کہ آئندہ گیند کو بھرپور طاقت سے ہٹ کیا جائے۔کراچی کے کرائوڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں کا کرائوڈ بہترین تھا۔

error: Content is protected !!