عمر اکمل کے موبائل چوری

قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون چوری ہوگئے۔پولیس کے مطابق واردات گزشتہ روز ماڈل ٹائون سی بلاک کرکٹ گرائونڈ میں ہوئی، چوری شدہ موبائل فون 7 لاکھ 60 ہزارروپے مالیت کے تھے۔پولیس نے عمراکمل کے کزن عباس علی کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے عمر اکمل کا کہنا تھاکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،چوری شدہ موبائل فونز کی تلاش جاری ہے۔

error: Content is protected !!