ڈیوڈ وارنر نے تاحیات کپتان نا بنانے کی پابندی ہٹانے کی اپیل واپس لے لی

آسٹریلیا کے کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے تاحیات کپتان نا بنانے کی پابندی ہٹانے کی اپیل واپس لے لی۔ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ  انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ میں تاحیات کپتان نا بنانے کی پابندی ہٹانے کے لیے دائر اپیل واپس لے لی ہے۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ میری فیملی کرکٹ سے بھی زیادہ اہم ہے، اس لیے پابندی ہٹانے کی اپیل واپس لے لی ہے، میں اپنے خاندان کے لیے کرکٹ کی گندی لانڈری کے لیے واشنگ مشین بننے کو تیار نہیں ہوں۔

 

وارنر نے کہا کہ  اپنے خاندان اور ٹیم کے ساتھیوں کو مزید صدمے اور پریشانی کا نشانہ نہیں بنانا چاہتا، کچھ چیزیں کرکٹ سے زیادہ اہم ہیں جن کی مجھے قدر ہے۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس عمل میں بال ٹیمپرنگ کے بدنام زمانہ اسکینڈل میں ان کے حصے کا ’عوامی ٹرائل‘ شامل ہوگا۔واضح رہے کہ 36 سالہ ڈیوڈ وارنر پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے باعث 12 ماہ کھیل اور کپتانی پر تاحیات پابندی لگائی گئی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا کے ضابطہ اخلاق میں نومبر میں تبدیلی کے بعد ڈیوڈ وارنر کو اپیل کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ وارنر کو قیادت اور ایلیٹ کرکٹ سے 12 ماہ کی پابندی 2018 میں شروع ہوئی تھی۔

error: Content is protected !!