رافیل نڈال نے کوچ سے راہیں جدا کرلیں

آسٹریلین اوپن چیمپئن رافیل نڈال نے اپنے دیرینہ کوچ فرانسس روئگ کو خیر باد کہہ دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے اپنے کوچ فرانسس روئگ، جو کہ 2004 سے ان کے ساتھ ہیں، کو الودع کہہ دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ پر جاری پیغام میں رافیل نڈال نے فرانسس روئگ کی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ رافیل نڈال نے 18 برس کی عمر میں جب پروفیشنل ٹینس کے آغاز کیا تو فرانسس روئگ ان کے کوچ بننے ، یہ فرانسس رونگ کی ٹرینگ کا ہی نتیجہ ہے کہ رافیل نڈال نے مختصر وقت میں کئی عالمی ریکارڈ توڑے اور ٹینس کی دنیا پر اپنا سکہ جمایا۔

 

واضح رہے کہ رافیل نڈال نے حال ہی میں ہسپانوی میلیا گروپ کے ساتھ ایک نئے ہوٹل برانڈ کے آغاز کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے فرانسس روئگ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔مذکورہ ہسپانوی میلیا گروپ کا اگلے 5برسوں میں دنیا بھر میں تقریباً 20 ہوٹل کھولنے کا منصوبہ ہے۔ ان ہوٹلز کی ملکیت مشترکہ طور پر رافیل نڈال اور ہسپانوی میلیا گروپ کی ہوگی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کون کتنے فیصد کے حصص کا مالک ہوگا۔ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوٹل چین میں ان کی شمولیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اپنا ٹینس کیریئر ختم کر رہے ہیں بلکہ تادیر کھیلتے رہیں گے۔

error: Content is protected !!