کراچی ٹیسٹ، کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کے دو وکٹوں پر 245 رنز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے سکور کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنا لئے ہیں اور اسے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 193 رنز درکار ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آج پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 183 کے مجموعی سکور پر ڈیون کانوائے 92 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد 231 پر نیوزی لینڈ کے دوسرے اوپنر ٹام لیتھم بھی 113 رنز کی اننگز کھیلنے بعد آئوٹ ہو گئے، یہ نیوزی لینڈ کی گرنے والی دوسری وکٹ تھی، کھانے کے وقفے پر کین ولیمسن 19 اور ہیری نیکولس 10 رنز کے ساتھ موجود تھے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل۔

error: Content is protected !!