کراچی ٹیسٹ، سلمان آغا کی نصف سنچری، کھانے کے وقفے پر پاکستان کے 8 وکٹوں پر 377 رنز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز بنا لئے تھے، کھانے کے وقفے پر پاکستان کے سلمان علی آغا 54 اور میر حمزہ بغیر کوئی سکور بنائے وکٹ پر موجود تھے، آج صبح پہلے سیشن میں پاکستان کی تین وکٹیں گریں، کپتان بابر اعظم 161 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، نعمان علی سات جبکہ محمد وسیم دو رنز بنا کر پویلین لوٹے، نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پہلے سیشن میں ٹم سائوتھی، ویگنر اور سودھی نے وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: newseditor